یونیسکو نے سائنس و تعلیم کے فروغ میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا

ریاض : اقوام متحدہ کی سائنسی و ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے سائنس و تعلیم کے فروغ کے لیے جہد مسلسل کے لیے سعودی عرب کی تعریف کی ہے۔ اس شراکت کا جائزہ لینے کے لیے پہے سالانہ اجلاس میں طرفین نے مستقبل کے منسوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یونیسکو اور سعودی عرب لبنان شامی پناہ گزینوں کے بحران سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور نقل مانی کرجانے والے لوگوں کو تعلیمی مواقع بہم پہنچانے کی مشترکہ جدوجہد کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی تنظیم نے ایک بیان جاری کرکے بین ثقافتی مذاکرات ،فلسطینی یونیورسٹی طلبا کو مالی امداد بہم پہنچانے کے طریقوں اور عربی زبان کے فروغ میں سعودی عرب سے ملنے والی امداد و حمایت کا اعتراف کیا۔
یونیسکو کے ساتھ میٹنگ میں سعودی عرب کے وفد کی قیادت یونیسکو میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے ڈاکٹر ابراہیم بن یوسف البلاوی نے کی۔
اپریل میں یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل انودرے اژولے نے الشرق الاوسط کو ایک انٹرویو میں کہا کہ مذاہب کے درمیان مذاکرات اور امن کے ماحول کی تشہیر اور عربی زبان اور کھیلوں کی ترویج و ترقی کے لیے مساعی میں سعودی عرب ایک طویل عرصہ سے یونیسکو کا ایک اہم شراکت دار ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: unesco lauds saudi efforts to promote education in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply