وہ سوالات و شکوک و شبہات جو9/11چھوڑ گیا 16سال بعد بھی جوں کے توں

نئی دہلی:2001میں 11ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون کو نشانہ بنا کر کیے گئے حملوں کو16سال بیت چکے ہیں لیکن اس وقت یہ وارداتیں اپنے پیچھے جو سوالات و شکوک شبہات چھوڑ گئی تھیں وہ آج بھی حل طلب ہیں اور ان کاابھی تک کوئی تسلی بخش جواب نہیں مل سکا اور نہ ہی شکوک و شبہات کے بادل چھٹے۔ یاد رہے کہ16 سال قبل اغوا کاروں نے امریکہ میں تین مسافر طیاروں کو اغوا کرنے کے بعد نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور واشنگٹن میں پینٹاگون کو نشانہ بنایا تھا جبکہ وائٹ ہاوس کو نشانہ بنانے والے طیارہ کو قبل از وقت ہی مار گرایا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ساری دنیا نے امریکہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور امریکہ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔
امریکہ نے اس واقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص اسلامی ممالک میں من مانی شروع کی اور امریکی میڈیا نے اس کام میں اہم کردار ادا کیا۔ سولہ سال گزر جانے کے بعد بھی یہ سوال بدستور جاری ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملے کے پیچھے کون تھا اور اس کے پس پردہ اصل اہداف کیا تھے جبکہ مسافر طیاروں کو اغوا کرنے والوں کا اصل ہدف کیا تھا ؟؟۔ان سوالات کے جوابات گیارہ ستمبر کے واقعات کے اصل اہداف اور اس میں ملوث اصل عناصر کو بے نقاب کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں لیکن امریکی حکمرانوں نے آج تک ان سوالوں کے جوابات ڈھونڈنے اور انہیں دنیا کے سامنے لانے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے۔ لیکن اتنا ضرور ہے کہ امریکہ نے اس واقعے کو اپنے فوجی و سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا ۔ اور اس میں اسے زبردست کامیابی مل رہی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Unanswered questions of 911 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply