آئی ایس یو رپ میں کیمیائی حملوں کو انجام دے سکتا ہے : اقوام متحدہ

لندن: اقوام متحدہ کی عالمی نگرانی ادارے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس ) یورپ میں کیمیائی حملوں کو انجام دے سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی کیمیائی نگرانی ادارے نے جانچ کے بعد اس طرح کی وارننگ دی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ عراق اور شام سے بھاگ رہے آئی ایس کے دہشت گرد یورپ میں اس طرح کے خطرناک حملے کر سکتے ہیں۔
پیرس میں اس ہفتے منعقد دفاعی کانفرنس کے دوران او پی سی ڈبلیو کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ وہاں سے بھاگ رہے دہشت گرد مسٹرڈ گیس حملہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے جنگ کے میدان میں اس زہریلے مادہ کا استعمال کرنا سیکھا ہے۔اوپی سی ڈبلیوکے ایک افسر نے کہا ”آئی ایس نے مسٹرڈ گیس بنانا سیکھ لیا ہے، ایسے میں یہ ایک ایسا خطرہ ہے جسے ہمیں جھیلنا اور جس پر ردعمل دینا سیکھناہے۔
دکھ کی بات ہے کہ اسے کس طرح انجام دینا ہے، یہ سیکھنے والے لوگ پھر سے ہمارے ملک واپس آ رہے ہیں اور ایسے حملے کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un watchdog warns of isis chemical attack in europe in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply