ایٹمی اسلحہ پر پابندی کی اقوام متحدہ میں قرار داد منظور

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے رکن ملکوں نے ایٹمی اسلحہ کی دوڑ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک قرار داد منظور کی ہے جس کی رو سے نیوکلیائی ہتھیاروں پر پابندی لگ سکتی ہے۔گذشتہ روز عالمی طاقتوں کی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک کمیٹی نے یہ قرارداد منظور کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اس کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد پر عمل آوری بھلے ہی لازم نہ سہی لیکن اس ضمن میں عالمی برادری کی اکثریت کی رائے ضرور سامنے آ گئی ہے، جو دنیا سے نیوکلیائی ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتی ہے۔ اس قرارداد کو منظور ہونے سے روکنے کے لیے عالمی طاقتوں نے زبردست لابئینگ کی، تاکہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالیں، تاہم کل جمعے کے روز اس قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں 123 ممالک نے اس کے حق میں جب کہ صرف 38 ممالک نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔
ہندستان، چین اورپاکستان سمیت 16 ممالک نے اس قرارداد میں اپنی رائے محفوظ رکھی۔ قرارداد آسٹریا، برازیل، آئرلینڈ، میکسیکو، نائجیریا اور جنوبی افریقہ نے جنرل اسمبلی میں پیش کی۔ امریکا، روس، اسرائیل، فرانس اور برطانیہ نے اس قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ اب یہ قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مکمل اجلاس میں رواں برس دسمبر میں پیش کی جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un votes to outlaw nuclear weapons in 2017 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply