یو این او سربراہ نے موغادیشو بم دھماکہ کی شدت سے مذمت کی

اقوام متحدہ:(رائٹر)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریز نے صومالیہ میں ہوئے ہلاکت خیز بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے سبھی صومالیائی شہریوں سے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر گوتریز کے ترجمان نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ سکریٹری جنرل نے کہا کہ وہ ہلاک شدگان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی بھی دعا کی اور دھماکہ کے فوراً بعد مدد کیلئے پہنچے مقامی لوگوں اور راحت عملہ کی ستائش کی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق دھماکہ میں کم سے کم 500سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ۔صومالیہ میں مسٹر گوتریز کے خصوسی نمائندہ مائیکل کیٹنگ نے بتایا کہ اقوام متحدہ اور صومالیہ میں افریقی فیڈریشن مشن نے صومالیہ کی حکومت کو حمایت دینے کیلئے ایک ساتھ کام کررہے ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un secy gen condemns barbaric bombings in mogadishu in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply