اسرائیل مخالف تجویز ووٹنگ کے لیے سلامتی کونسل میں پیش، ویٹو کے لیے نتن یاہو کی امریکہ سے اپیل

اقوام متحدہ : اسرائیل کے قبضہ والے فلسطینی علاقے کو خالی کرانے اور وہاں جاری دیگر سرگرمیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج ایک مسودے کی تجویز پر ووٹنگ ہونی ہے۔ سفارت کاروں کے مطابق مصر کی جانب سے کل پیش کی گئی اس تجویز میں سلامتی کونسل کی 15 رکنی ٹیم آج ووٹ دے گی۔ اس تجویز میں مشرقی یروشلم سمیت فلسطینی علاقے کو خالی کراکے وہاں جاری دیگر سرگرمیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس تجویز پر امریکہ ووٹنگ کرے گا یا نہیں کیونکہ اقوام متحدہ کی کسی بھی کارروائی سے وہ اسرائیل کو بچاتا رہا ہے۔ اس درمیان اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامین نتن یاہوو نے اس تجویز پر ویٹوکی امریکہ سے اپیل کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un security council to vote on israel settlements in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply