شمالی کوریا قرارداد پر سیکورٹی کونسل میں ووٹنگ

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بدھ کو ڈیموکریٹک پیپلز ری پبلک آف کوریا(ڈی پی آر کے) کے حوالے سے، جس نے جنوری میں اپنا چوتھا ایٹمی تجربہ کیا ہے، قرارداد پر بدھ کو ووٹنگ ہوگی ۔
سفارت کاروں نے کہا کہ پہلے منگل کی سہ پہر میں ہی ووٹنگ کا منصوبہ تھا لیکن روس نےقواعد و ضوابط کی روشنی میں دستاویز کے مطالعہ کے لیے 24گھنٹے کا وقت مانگا تھا۔اس لیے ووٹنگ کے پروگرام میں تبدیلی کر کے اس کے لیے بدھ کو صبح10بجے وقت طے کیا گیا۔
امریکہ نے گذشتہ ہفتہ 15رکنی کونسل کو ایک قارارداد کا مسودہ تقسیم کیا تھا۔قرار داد کا مقصد شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لیے اس پر نئی پابندیاں لگانا ہے۔شمالی کوریا نے جنوری میں اپنا چوتھا ایٹمی تجربہ کیا تھا۔اس نے اس سے پہلے 2009,2006اور 2013 میں بھی ایٹمی دھماکے کیے تھے۔
پہلے تجربہ کے بعد ہی سلامتی کونسل نے ایک قرار داد منظور کر کے شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کر دی تھیں اور ایک پابندیاں کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔جس کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے 2009اور 2013میں مزید ایٹمی تجربے کیے ۔ اس پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر مزید تین قرار دادیں منظور کر کے مختلف پابندیوں کو اور زیادہ سخت کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un security council to vote on dprk resolution on wednesday in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply