اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کی شدیدمذمت کی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے گزشتہ ہفتے کے اواخر میں کیے گئے میزائل تجربہ کی مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل کے ارکان کے مطابق سلامتی کونسل شمالی کوریا کے اس اقدام کی سخت لہجے میں مذمت کرتی ہے۔اقوام متحدہ میں برطانوی سفیر میتھیو ریکرافٹ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اراکین متفقہ طور پر شمالی کوریا کے اس اقدام کی نہایت سخت لہجے میں مذمت کرتے ہیں۔
یہ اجلاس امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور روس سمیت تمام ممالک شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کی تنقید کر چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سخت لہجے میں کہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا سے سختی کے ساتھ پیش آئے گا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کے سی این اے‘ نے اسے کامیاب تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’کوریئن اسٹائل کا ایک نیا اسٹریٹیجک سسٹم ہے‘ اور اس تجربے کو رہنما کم جونگ ا±ن نے بھی دیکھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un security council condemns north korea missile launch in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply