میزائل تجربوں میں اضافہ کے بعد سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیوں کا اشارہ دیا

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے ٹیسٹ کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے علاقے میں کشیدگی بڑھے گی۔ اطلاع کے مطابق امریکی فوج نے ہفتہ کو شمالی کوریا کی طرف سے درمیانی فاصلے کے ایٹمی میزائل کا تجربہ کئے جانے کا پتہ لگایا تھا جو ناکام رہا تھا۔
سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے شمالی کوریا اپنے شہریوں کی لازمی ضروریات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے وسائل کا استعمال میزائل ٹیسٹ کے لئے کر رہا ہے ۔ سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے اس پر مزید کارروائی کرنے کا بھی اشارہ دیا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا پہلے ہی اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کے معاملے میں سخت بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کررہا ہے۔ شمالی کوریا نے 9ستمبر کو اپنا پانچواں جوہری تجربہ کیا تھا جس کے بعد امریکہ اور چین سلامتی کونسل میں ایک قرارداد منظور کرکے اس کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un security council condemns north korea failed missile launch in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply