میانمار میں مسلمانوں پر تشدد فوراً بند کیا جائے: سیکورٹی کونسل

نیو یارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل میانمار کے رخائن ریاست میں جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میانمار سے تقریبا چار لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش جانے پر مجبور کردیا گیا ہے۔
15 رکنی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں”سیکورٹی مہمات کے دوران تشدد کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا اور رخائن ریاست میں جاری تشدد کو ختم کرنے، امن و امان کا دوبارہ قیام ، شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور اقدامات کرنے کے لیے کہا“۔
اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سفیر میتھیو ری کرافٹ نے کہا کہ گذشتہ نو برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب سلامتی کونسل میانمار پر بیان دینے کے لئے متفق ہواہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un security council calls for immediate steps to end myanmar violence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply