َََََحلب میں غیر معمولی تباہی پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے خبردار کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں رہنے والے لوگوں کی مصیبتیں اور بڑھ سکتی ہیں۔ صورتحال المناک ہوسکتی ہے۔ انہوں نے روس اور امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس شہر اور ملک کے دوسرے مقامات پر فوراً جنگ بندی کرائیں۔
حلب پر قبضہ کے لئے لڑائی حالیہ ہفتوں میں بہت شدید ہوچکی ہے۔ جس سے سینکڑوں لوگ مارے جاچکے ہیں اور عام لوگوں کو بجلی پانی اور ضروریات زندگی کی اشیا سے محروم ہوگئے ہیں۔ یہ شہر دو حصوں میں بٹا ہوا ہے۔ مغرب میں یہاں کی سرکار کامشرق میں باغیوں کا کنٹرول ہے۔
بان نے امداد تک رسائی کے بارے میں تازہ ماہانہ رپورٹ میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو بتایا کہ حلب میں رہنے والوں کے لئے اتنا بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے کہ جو 5 سال سے جاری شام کی لڑائی اور خونریزی میں اب تک نہیں ہوا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un secretary general warns of humanitarian catastrophe in syrias aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply