اقوام متحدہ کے سربراہ نے شمالی کوریا معاملہ میں ثالثی کی پیش کش کی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے شمالی کوریا کے معاملے میں ثالثی کرنے کیلئے روس، جاپان، امریکہ، چین اور جنوبی کوریا سے پیش کش کی ہے۔ مسٹر گوٹیرس نے نامہ نگاروں سے کہا: ’میرا دفتر ثالثی کیلئے ہمیشہ تیار ہے اور میں نے کل یہ پیغام چھ فریقی مذاکرات کے نمائندوں کو دیا ہے۔‘ انہوں نے کہاکہ اس بحران کا حل سیاسی طور پر ہونا چاہئے۔
فوجی کارروائی کے بارے میں سوچنا بھی بھیانک ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے گوام کے نزدیک میزائل چھوڑنے کے اعلان کے بعد امریکہ کے ساتھ تیکھی بیان بازی شروع ہوگئی تھی۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو ان کی فوج حملے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un secretary general calls for return to six party talks with north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply