عالمی برادری متحد ہو کر مہاجرین کا مسئلہ حل کر ے: بان کیمون

روم:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ہزاروں مہاجرین کو پناہ دینے اور انہیں بچانے کی کوششوں کے لئے اٹلی کی تعریف کرتے ہوئے نقل مکانی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری سے متحد ہونے کی اپیل کی۔ مسٹر مون نے اٹلی کے صدر سرگیو ماٹاریلا کے ساتھ ملاقات کے بعد کل یہ تبصرہ کیا۔
انہوں نے اطالوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے چےئرمین پیتری گراسو اور ایوان زیریں کی اسپیکر لارا بولدرینی سے بھی ملاقات کی۔ مسٹر مون نے لیڈروں سے بات چیت کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ ان تمام مہاجرین کی میزبانی اور ان کی حفاظت کرنے کے لئے اطالوی عوام اور حکومت کی تعریف کرتا ہوں جو بہتر زندگی کی تلاش میں اپنی جان پر کھیل کر سمندر میں اترگئے تھے۔
اٹلی کو اکیلا نہیں چھوڑا جانا چاہئے۔ ہمیں اس غیر معمولی بحران سے نمٹنے میں عالمی اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے دنیا بھر میں اقوام متحدہ بلو ہیلمٹ امن مہم کو حمایت دینے کے لئے بھی اٹلی کی تعریف کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un secretary general ban ki moon appeals for global solidarity in tackling migrant crisis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply