افغانستان سے اس سال اب تک پانچ لاکھ افرادبے گھر: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان میں جاری داخلی کشمکش کے باعث اس سال اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ افراد اندرون ملک نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ میں انسانیت کی بہبود کے امور کے کوآرڈینیٹر مارک بڈین نے افغانستان میں لوگوں کی نقل مکانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہی ملک میں بے گھر ہونے والوں کے یہ درج کئے گئے اعداد و شمار چونکانے والے ہیں۔
اس کے علاوہ بے گھر ہوکر زندگی گزارنے والے خاندانوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مسٹر بڈین نے کہا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں اور سیکورٹی کے نظام بدتر ہونے کی وجہ سے افغانستان کے لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2001 سے اب تک 11 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ تین لاکھ 23 ہزار سے زیادہ لوگ رواں سال کے دوران بے گھر ہوئے ہیں۔اسس ے قبل 1979میں جب سوویت یونین نے حملہ کیا تھا تو اس وقت بھی برسوں اندرون ملک افغانیوں کی نقل مکانی ہوتی رہی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un says record half a million afghans displaced by war in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply