افغانستان میں فضائی حملوں میں 21شہری ہلاک

اقوام متحدہ: افغانستان میںاقوام متحدہ کے مشن کے مطابق ای ہفتہ کے اندر دو فضائی حملوں میں کم از کم21شہری ہلاک ہو گئے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی کاپیسا صوبہ میں جہاں افغان فوجیں طالبان سے نبردآزما ہیں سنیچر کے روز ایک فضائی حملہ میں ایک ہی خاندان کے9افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک شدگان میں زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔ایک دوسرے بیان میں ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے کہا گیا کہ اتوار کے روز مشرقی میدان واردک صوبہ میں ایک فضائی حملہ میں ایک ہی خاندان کی 12خواتین اوربچے مارے گئے۔بیان میں بتایا گیاہے کہ ہلاک شدگان میں 6تا15سال عمر کے دس بچے شامل ہیں جن میں 8لڑکیا ںہیں۔

اقوام متحدہ نے بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ فضائی حملہ افغان یا ناٹو فوجوں میں سے کس نے کیا ہے۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان غفور احمد جاوید نے کہا کہ میدان ورداک علاقہ میں فوجی کارروائی میں طالبان کے ہاتھوں اغو ا 8افغان سپاہیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔اسی کارروائی میں11انتہاپسند بھی ہلاک ہوئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un says 21 afghan civilians killed in separate airstrikes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply