اقوام متحدہ کے کمشنر برائے پناہ گزیں امور کی میانمار سے روہنگیائی مسلمانوں کو شہریت دینے کی اپیل

نیو یارک:اقوام متحدہ نے میانمار کی حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کو شہریت اور شہری حقوق دینے کی اپیل کی ہے۔ پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپ کینڈی نے میانمار کے مسلم آبادی والے علاقوں کا دورہ اور انتہا پسند بدھ مت کے پیروکاروں کے حملوں سے متاثر ہونے والے مسلمانوں سے ملاقات کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے پناہ گزینوں کے امور میں ہائی کمشنر نے میانمار حکومت کے مشیر اعلیٰ اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کو شہری حقوق اور شہریت دینے پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند بدھ مت کے پیروکاروں کے حملوں میں اکتوبر 2016 سے اب تک تقریباً چھ ہزار افراد جاں بحق اور ایک لاکھ کے قریب مسلمان بے گھر ہو گئے ہیں۔ میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی اور غیر قانونی سلوک کرتے ہوئے انہیں شہری حقوق سے محروم کر رکھا ہے جبکہ اس وقت ایک لاکھ بیس ہزار روہنگیا مسلمان پناہ گزین کیمپوں میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un refugee head calls for citizenship for myanmars rohingya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply