ہلمند پر اتحادی فوج کی بمباری ، کئی خواتین و بچوں سمیت25 افغان شہری ہلاک: اقوام متحدہ

کابل:افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے مطابق ہلمند صوبے میں گزشتہ ہفتے بین الاقوامی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 25 غیر فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان و زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے طیاروں نے گزشتہ ہفتے ہلمند کے سنگین شہر میں حکومت مخالف عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تقریباً 30 فضائی حملے کیے۔ واضح رہے کہ ناٹو کی قیادت والی فوج نے طالبان باغیوں کے خلاف افغان فوج کی مدد کے لیے اپنے سینکڑوں اہلکاروں کو ہلمند میں تعینات کیا ہے۔
اس کے علاوہ امریکی ہوائی جہاز اور اسپیشل فورسز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ یہ حملے بین الاقوامی فوجی دستوں کی طرف سے کئے گئے۔ان حملوں میں زخمی افراد کو یہاں کے علاقائی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک مقامی رہنما ملا قاسم نے بھی حکومت سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کو کہا ہے۔

Title: un nato air raids kill 18 civilians in helmand | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply