غزہ پٹی میں حماس کی مدد کرنے کے الزام میں اقوام متحدہ کا انجینئر گرفتار

اقوام متحدہ: اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ایک ملازم کو غزہ میں فلسطینی باغی تنظیم حماس کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کل جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کیلئے 2003 سے کام کر رہے شمالی غزہ پٹی میں جبلیہ کے رہائشی انجینئر وحید عبد اللہ بورش کو 16 جولائی کو گرفتار کیا گیا اور منگل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس پر یو این ڈی پی کے پروگراموں کو حماس کے مفاد میں چلانے کا الزام ہے حالانکہ اقوام متحدہ کے ملازم نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ بیان کے مطابق 38 سالہ بورش شمالی غزہ کے جبالیہ کا رہنے والا ہے۔
اسے حماس کے ایک سینئر رکن نے یو این ڈی پی کے پروگراموں کے ذریعہ حماس کی مدد کرنے کیلئے راضی کرلیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے بیشتر الزامات کا اعتراف کرلیا ہے جن میں یو این ڈی پی کے فنڈ سے شمالی غزہ پٹی میں ایک جیٹی کی تعمیر کرانا بھی شامل ہے۔ اس جیٹی کا استعمال حماس کی بحریہ کرتی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un employee arrested for aiding hamas in gaza in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply