میانمار فوجی روہنگیا بچیوں اور عورتوں سے جنسی زیادتی کے مرتکب:یو این افسر

اقوام متحدہ: (یو این آئی)اقوام متحدہ نے میانمار سے بھاگ کر بنگلہ دیش پہنچے روہنگیا پناہ گزین بچیوں اور عورتوں کے ساتھ میانمار فوج کے ذریعہ جنسی زیادتیوںکی خبروں پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ولیم لیسی سوینگ نے دعویٰ کیا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کیلئے میانمار کی فوج قصوروار ہے۔
حالانکہ میانمار حکومت نے سوینگ کے دعوؤں کو خارج کردیا ہے لیکن ساتھ ہی اس کی بین الاقوامی جانچ کرانے سے بھی منع کردیا ہے۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ 25 اگست کے بعد سے اب تک چار لاکھ 80 ہزار روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش کے کاکس بازار پہنچ چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی او ایم کے ڈاکٹروں نے ایسے درجنوں خواتین کا علاج کیا ہے جو اگست میں عصمت دری کا شکار ہوئی ہیں۔ لیکن یہ حقیقی تعداد کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un egregious sexual violence reports emerge from rohingya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply