داعش نے یرغمال بنائے گئے 3000 عراقیوں میں سے 6کو زندہ جلا دیا اور کئیوں کو گولی مار دی

جنیوا: (رائٹر) دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردوں نے اپنا گاؤں چھوڑ کر شہر بھاگ رہے 3000 عراقیوں کو یرغمال بنا لیا اور ان میں سے 12 کو انہوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔
یہ اطلاع اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیم نے دی ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کی اس رپورٹ سے پہلے کل عراقی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک بیان جاری کر کے کہا تھا کہ داعش کے 120 جنگجووں نے 1900 عراقیوں کو پکڑ لیا ہے اور وہ ان کا استعمال عراق سیکورٹی فورسز کے حملے کے دوران ڈھال کے طور پر کر رہے ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کئی عراقیوں کو گولی سے اڑا دیا گیا اور چھ کو زندہ جلا دیا گیا۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیم کو ملی رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے کرکک شہر بھاگ رہے 3000 دہشت گردوں کو 4 اگست کو پکڑا اور یرغمالیوں میں سے 12 کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un daesh captures up to 3000 fleeing iraqis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply