اقوام متحدہ نے شام میںجنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے شام میںکشمکش کے دوران ہوئے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملات کی تفتیش کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم شام میں جدوجہد کے دوران ہوئے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی معاملات سے متعلق ثبوتوں کو جمع کرنے کے علاوہ ان کا تجزیہ بھی کرے گی۔ ٹیم کی تشکیل پر جنرل اسمبلی میں لکٹنسٹائن کی جانب سے پیش کردہ ایک تجویز پر ووٹنگ ہوئی جس میں 105 ممالک نے حق میں جبکہ 15 نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 52 ممالک غیرمووجود رہے۔ یہ خاص ٹیم اقوام متحدہ شام انکوائری کمیشن کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un creates team to prepare cases on syria war crimes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply