امریکہ ایران پر لگائی گئی کچھ پابندیاں اٹھا لے:عالمی عدالت

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سپریم کورٹ نے امریکہ کو حکم دیا ہے کہ ایران پر عائد کردہ اقتصادی پابندیاں اٹھا لے کیونکہ اس سے انسان کے لیے اشیائے ضروریہ اور مصنوعات کی درآمدات اور شہری ہوابازی کے تحفظ کے حوالے سے خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔

ابتدائی رولنگ مین عدالت نے بدھ کے روز کہا کہ امریکہ کو ایران کو دواؤں اور طبی آلات، خوراک اور زرعی اشیاءاور شہری ہوابازی کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ضروری پرزے و آلات کیبرآمدات پر دوبارہ لگائی گئی پابندیوں کو ہٹا لینا چاہیے۔

کہا جا رہا ہے کہ امریکہ کا اس عدالتی حکم کو آئندہ سماعت میںچیلنج کر نا متوقع ہے۔گذشتہ ماہ اس مقدمہ پر اپنی پہلی قانونی رائے زنی کرتے ہوئے امریکہ نے اس عدالت کے ججوں سے کہا تھا کہ ایران پر پابندیوں کے حوالے سے اہران کی استدعا پر جوہری معاہدے کے حوالے سے عائد کی گئی پابندیوں کو معطل کرنے کے لیے کوئی رولنگ دینا اس کے حیطہ اختیار میں نہیں آتا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un court orders us to lift some iran sanctions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply