روس کی دھمکی کے باعث سلامتی کونسل میں اسد مخالف قرار داد پیش نہ ہوسکی

اقوام متحدہ:معتبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق شام میں ہونے والے زہریلی گیس حملہ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کی جانب سے حملے میں ملوث افراد کے خلاف جو قرارداد پیش کی گئی تھی اس پر ووٹنگ نہیں ہو سکی۔اس قرارداد میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن روس کی جانب سے ویٹو کی دھمکی کے باعث سلامتی کونسل میں شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔
روسی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ شام کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد ناقابل قبول ہے اور اگر مسودے کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم یقیناً اسے ویٹو کردیں گے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل شام کے صوبے ادلب میں کیمیائی حملہ کیا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں تقریباً 72 افراد ہلاک اور لاتعداد افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ امریکہ ،برطانیہ اور فرانس نے اس واقعہ کا ذمہ دار شامی صدر بشارالاسد کو قرار دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un council postpones vote on syria resolution in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply