اقوام متحدہ نے افغانستان کے میرزا اولانگ میں دہشت گردوں کے حملے میں 36افرادکی ہلاکت کی تصدیق کر دی

کابل :اقوام متحدہ نےافغانستان میں خونخوار دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) ا ور طالبان کے حملے میں کم از کم 36 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ ہلاک شدگان میں کچھ شہری بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کی معاون مشن (یو این اے ایم اے)نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 اگست سے 5 اگست کے درمیان سرائے پل صوبہ کے مرزا اولانگ ضلع میں ایک دہشت گردانہ حملے میں تقریباً 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یو این اے ایم اے نے دہشت گردوں کے دعوے کی تحقیقات کے بعد بتایا کہ ان میں سے تقریبا نصف افراد 5 اگست کو ہلاک کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باغیوں نے لوگوں کو گاؤں کے باہر جانے سے روکنے کے بعد کئے گئے حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک کردیے گئے ہیں۔ اس حملے کے لئے داعشنے ذمہ دار لی تھی، لیکن طالبان نے اسے مسترد کردیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un confirms killing of 36 civilians by terrorists in afghanistans mirza olang in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply