تشدد اور بربریت کا دوسرا نام نائجیریا میں سرگرم بوکو حرام : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے افریقی ملک نائجیریا میں سرگرام دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کو تشدد اور بربریت کا دوسرا نام قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ میں انسانی وسائل کے رابطہ کار اسٹیفن او برائن نے سیکورٹی کونسل میں کہا کہ بوکوحرام کے تشدد کے سبب ہزاروں لوگوں کو اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازہ کے مطابق اس خطے میں90 لاکھ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بوکوحرام کے ظلم و ستم کے سبب وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
بوکوحرام نے اس سال جنوری سے جون تک 50 سے زیادہ بچوں کو چار ممالک میں بھیج کر خودکش حملہ آور بننے پر مجبور کیا۔ اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے سربراہ جیفری فیلٹمین نے کہاکہ نائجیریا کے کچھ علاقے سے بوکو حرام کو نکال دیا گیا ہے اس کے باوجود یہ تنظیم اس علاقے کے استحکام کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔
مسٹر برائن کے علاوہ مسٹر فیلٹمین نے کہاکہ پیسوں کی کمی کے سبب بوکوحرام کے خلاف وسیع پیمانے پر لڑائی نہیں لڑی جا رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un condemns boko haram violence in nigeria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply