غزہ ہلاکتوں پر اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں مذمتی قرار داد منظور

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 120ملکوں کی اکثریت کے ساتھ ایک عرب حمایت والی قرار داد منظور کر لی جس میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کے لیے اسرائیل کی مذمت کی گئی اور حماس پر الزام لگانے کا امریکی موقف خارج کر دیا گیا۔

واضح ہو کہ غزہ سے متصل سرحد کے قریب مارچ کے اواخر سے شروع ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی سلامتی دستوں نے فائرنگ کر کےکم از کم129فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

تاہم کوئی اسرائیلی اس میں ہلاک نہیں ہواتھا۔ اس قرار داد کی تائید میں، جسے ا لجیریا اور ترکی نے عرب اور مسلم مالک کی جانب سے پیش کیا، 193رکنی اسمبلی میں120ووٹ آئے جبکہ 8نے مخالف میں ووٹ دیا اور 45غیر حاضر رہے۔

امریکہ نے اس میں ایک ترمیم پیش کی کہ حماس غزہ سے متصل سرحد پر تشد د بھڑکا رہا ہےدو تہائی اکثریت کی حمایت حاصل نہ ہونے کے باعث خارج کر دی گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un condemn israel over gaza violence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment