امریکہ اور اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیٹی نے حلب کے اسپتالوں پرروسی بمباری کی مذمت کی

واشنگٹن: اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے حلب پر حالیہ حملوں میں اضافہ اور شدت اور اپنے ہی عوام پر شامی حکومت کے مسلسل تشدد کی مذمت میں ایک قرار داد منظور کی۔جنرل اسمبلی کی ہیومن رائٹس کمیٹی کی یہ قرار داد 116-15کے تناسب سے منظور کر لی گئی جبکہ49غیر حاضر رہے۔دریں اثناامریکہ نے روس کی طرف سے شام میں کئے فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان الیزابتھ ٹروڈو نے کہا کہ”روس کی طرف سے شام میں کل کئے گئے ہوائی حملے کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔اس حملے میں شامی شہر حلب میں واقعاسپتالوں اور شہری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا”۔ محترمہ الیزابیتھ ٹروڈو نے کہاکہ “روسی اور شامی فوج کی جانب سے حبل پر کئے گئے ہوائی حملے کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان حملوں میں پانچ اسپتالوں اور ایک موبائل کلینک کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے”۔ انہوں نے کہا کہ حلب کے مشرقی علاقے میں بمباری روکنے کے دوران روس کی طرف سے خوراک اور دیگر امدادی سامان پہنچانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ وہاں کے شہریوں کو ان ضروری اشیاءکی انتہائی ضرورت ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un condemn hospital bombing in aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply