اقوام متحدہ اور چین نے کوئٹہ پولس اکیڈمی پر دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی

اقوام متحدہ / چین: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور چین نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژن ہوا نے کل مسٹر مون کے ترجمان کے بیان کے حوالے سے کہا کہ سیکرٹری جنرل پاکستان کی حکومت، عوام اور متاثرین کے خاندانوں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ وہ اس بھیانک تشدد کے قصورواروں کو جلد سزا دینے کی اپیل کرتے ہیں ۔
چین نے کہا ہے کہ اسے اس حملے سے سخت صدمہ پہنچا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی کانگ نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی، خواہ وہ کسی شکل میں ہو، مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور قومی استحکام اور لوگوں کی حفاظت کرنے میں حکومت پاکستان کی حمایت کرتا رہے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: un china condemn quetta terror attack in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply