سی ٹی بی ٹی پر عمل آوری کے لیے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کی تمام ممالک سے اپیل

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے ماحول اور انسانوں کے وجود پر منڈلانے والے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکوں کو جوہری تجربے پر مکمل پابندی کے معاہدے(سی ٹی بی ٹی) کو جلد از جلد نافذ کرنے کےلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔
مسٹر مون نے جوہری تجربے پر پابندی کے بین الاقوامی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس جوہری تجربے پر پابندی کے بین الاقوامی دن پر میں دنیا سے اس مسئلے پر خطرناک تعطل کے خاتمے کےلئے یکجہتی کا جذبہ اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے جنرل اسمبلی کی جانب سے 20سال پہلے منظور کئے جانے کے باوجود کثیر فریقی معاہدہ اب تک نافذ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
سی ٹی بی ٹی ایک کثیر فریقی معاہدہ ہے جو ہر قسم کے ماحول میں تمام جوہری دھماکوں ،چاہے وہ نیم فوجی مقاصد یا فوجی مقاصد کےلئے ہوں ،پر پابندی عائد کرتا ہے۔اسے 10ستمبر 1996میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعہ منظور کیاگیا تھا لیکن آٹھ اہم ممالک کے ذریعہ نامنظور کرنے کی وجہ سے اب تک اسے نافذ نہیں کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا کہجوہری ہتھیاروں سے پوری انسانیت اور ماحول کی سلامتی ،یہاں تک کہ ہمارے اپنے وجود پر منڈلا رہے خطرے کے پیش نظر اس معاہدے کے نفاذ کے تعطل کو دور کرنا چاہیے۔گزشتہ برسوں میں اقوام متحدہ نے یہی کہتے ہوئے ہندوستان ،پاکستان،چین اور امریکہ سے سی ٹی بی ٹی کو منظور کرنے کی اپیل کی تھی کہ اس معاہدے کو نافذ ہوناہے۔ قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 183ممالک میں سے 164ملک اس معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un chief urges nuclear test ban implementation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply