بان کیمون نے کشمیر میں سیکورٹی فورسوں کی فائرنگ میںشہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف احتجاجوں کے ختم کرنے کے لیے ہندوستان کی سیکورٹی فورسوں کے ذریعہ طاقت کے استعمال کے دوران کمیری شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی اور ہندوستان اور پاکستان دونوں کو تلقین کی کہ کشمیر کے مسئلہ سمیت تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ طے کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر فریقین نے ان سے درخواست کی تو وہ کوئی قابل قبول تصفیہ کے لیے مذاکرات کرانے کی راہ ہموار کرنے میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوںنے یہ بات وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اس مکتوب کے جواب میں بھیجے گئے مراسلہ میں کہی ہے جس میں اقوام متحدہ کے سربراہ کو کشمیر کی بگڑتی صورت حال سے آگاہ کیا گیا تھا۔
سکریٹری جنرل نے اپنے مکتوب میںمزید کہا کہوہ انسانی جانوں کے اتلاف کی مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیںکہ مزید تشدد سے گریز کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیںگی۔واضح رہے کہ8جولائی کو کشمیر علیحدگی پسند لیڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے وادی میںجاری احتجاجوں کے دوران کم از کم70کشمیری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
5اگست کے اپنے مکتوب میں وزیر اعظم شریف نے کشمیریوں کے حقوق انسانی کی خلاف ورزی بند کرانے کی کوششیں کرنے اور رائے شماری کے توسط سے کشمیر تنازعہ طے کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کی دسیوں سال پرانی قرار دادوں پر عمل آوری کی کوششیں کرنے پر زور دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un chief slams killings in india held kashmir calls for india pak dialogue in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply