دھمکیوں نے مجھے سعودی عرب کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے سے باز رکھا: بان کیمون

اقوام متحدہ: عالمی تنظیم کے سربراہ بان کیمون نے انکشاف کیا ہے کہ حقوق اطفال کی خلاف ورزی کرنے پر یمن میں سعودی قیادت والے اتحاد کو عارضی طور پر بلیک لسٹ سے ہٹانے کا تکلیف دہ اور مشکل فیصلہ سعودی اتحاد کے حامیوں کی ان دھمکیوں سے مجبور ہو کر کرنا پڑا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو عالمی تنظیم کے زیر اہتمام چلائے جارہے کئی پروگراموں کو امداد دینا بند کریا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سوچ کر کانپ اٹھے تھے کہ اگر اقوام متحدہ کے پرچم تلے چلائے جارہے بہبودی اطفال پروگراموں کو بہم پہنچائی جانے والی مالی اعانت کا سلسلہ بند ہوگیا تو فلسطینی علاقوں،جنوبی سوڈان، شام ،یمن اور کئی دیگر غریب ممالک میں کروڑوں بچے پریشانیوں سے دو چار ہو جائیں

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: un chief says threat forced him to remove saudi arabia from blacklist in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply