اقوام متحدہ کے سربراہ نے امرناتھ یاتریوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں امرناتھ یاتریوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالات پر نظر رکھے ہے۔ ان کے ترجمان اسٹیفن درزک نے حملے پر سکریٹری جنرل کی جانب سے رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حالات میں عام لوگوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔
حملے کا ماسٹر مائنڈ اسماعیل نام کے پاکستا نی دہشت گردکے ہونے کی حقیقت کے حوالے سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ محض عام لوگوں کی ہلاکت پر رائے زنی کریں گے۔درزک نے کہا، “جو کچھ ہوا وہ یقینی طور پر قابل مذمت ہے۔ہم نے حالات پر سخت نظر رکھی ہوئی ہے۔ واضح ر ہے کہ اتوار کی شب اننت ناگ میں سلامتی دستوں کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے میں سات امرناتھ یاتری ہلاک ہوگئے تھے اور تین پولیس والوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un chief guterres condemns amarnath terror attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply