اسرائیل غزہ پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف زیادہ طاقت کا استعمال نہ کرے: اقوام متحدہ کا دفتر حقوق انسانی

جینوا: اقوام متحدہ کے حقوق انسانی دفتر نے جمعہ کے روز اسرائیل کو تلقین کی ہے کہ غزہ اسرئیل سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر بہت زیادہ طاقت کا استعمال نہ کرے۔
اقوام متحدہ حقوق انسانی کی ترجمان ایلزبتھ تھروسیل نے کہا کہ آتشیں اسلحہ آخری چارے کے طور پر استعمال کیا جائے۔ اور ا سکے غلط اور غیر ضروری استعمال کی شکل میں اسے نہتے غیر فوجیوں کو جان بوجھ کر ہلاک کرنے اور چوتھے جینوا کن ون شن کی خلاف ورزی کے مترادف سمجھا جائے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ پہلے اسرائیل کے خلاف سرحد پر احتجاجات کے د وران زخمی ہوجانے والا ایک فلسطینی آج جمعہ کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔جس سے 30مارچ سے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 20ہو گئی۔

Title: un calls on israel to rein in security forces at gaza border | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply