فروغ امن کے لیے بین المذاہب مذاکرات پر پاکستان کی قرار داد اقوام متحدہ میں منظور

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دنیا کی تمام قوموں و ممالک کے درمیان امن وآشتی، مفاہمت اور ہم آہنگی و یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور فلپائن کی جانب سے پیش کی گئی ایک قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ قرارداد میں تمام ممالک سے بنیادی آزادیوں، انسانی حقوق کے احترام اور برداشت و تعاون کے ذریعہ شدت پسندی سے پاک ماحول کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں عالمی امن کے قیام کی خاطر بین المذاہب مکالمے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مذمتی قرار داد کی متفقہ منظوری سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا: پاکستان کی جانب سے مذہبی منافرت کے خلاف مذمتی قرار دا س امر کی مظہر ہے کہ پاکستان عالمی امن میں پیش قدم ہے۔

Title: un adopts pakistans resolution on inter religious dialogue to uphold peace | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply