ٹریسا مئے کنزرویٹیو پارٹی کے قائد کے عہدے سے باقاعدہ مستعفی

لندن: برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مئے نے اپنا کہا پورا کرے ہوئے جمعہ کو اپنی کنزر ویٹیو پارٹی کے قائد کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ان ے استعفے کے بعد ان کی جانشینی کے لیے باقاعدہ دوڑ شروع ہو گئی ہے اور تقریباً11اراکین پارلیماں اس دوڑ میں ہیں ۔

تاہم مئے نئے وزیر اعظم کے تقرر تک وزیر اعظم بر قرار رہیں گی لیکن اب یورپی یونین سے برطانیہ کے باہر ہونے کے معاملہ میں ان کا کوئیعمل دخل نہیں رہ جائے گا۔

بریکزیٹ سے نکلنے کی اب بھی31اکتوبر ہے ۔اگرچہ ان کے حریفوں نے اسے مسترد کر دیا ہے لیکن یہ معاملہ ابھی دبا نہیں ہے اور بیؤریکزیٹ سے علیحدگی کا منصوبہ پارلیمنٹ میں معرض التوا میں ہے۔مئے نے2016میں یورپی یونین کو خیر باد کہنے کے لیے استصواب رائے کے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

اور گذشتہ تین سال سے بریکزیٹ کے حوالے سے بل منظور کرانے کی کوشش میں دو بار بریکزیٹ میں تاخیر کر دی۔

لیکن آخر کار گذشتہ ماہ عاجز آکر بڑی جذباتی اور رقت بھرے انداز میں تقریر کے ساتھ پارٹی قیادت اور وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفے کا اعلان کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uks may quits as party leader starting succession race in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.