وجے مالیہ کو ہندوستان کے حوالے نہیں کیا جائے گا: برطانیہ

نئی دہلی: برطانیہ نے ہندوستان سے کہہ دیا ہے کہ وہ ملک میں منی لانڈرنگ کے الزامات میں ملوث وجے مالیہ کو اس کے حوالے نہیں کر سکتا ہاں البتہ اس کی حوالگی کے لیے کسی درخواست پر غور کیا جا سکتا ہے۔حکومت برطانیہ نے وجے مالیہ کی ملک بدری کے لیے ہند کی جانب سے کی گئی درخواست کے15روز بعد اپنے موقف کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ انسداد حوالہ دھندہ قانون نجریہ2002 کے تحت کی جارہی تفتیش میں مالیہ کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے ان کا پاسپورٹ منسوخ اور غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا گیا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بتایا کہ برطانیہ کو معاملہ کی اہمیت و نوعیت کا احساس ہے اور وہ حکومت ہند کی مدد کرنے کاخواہاں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uk will not deport vijay mallya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply