میزائل تجربہ کے خلاف احتجاج میں برطانیہ میں شمالی کوریا کے سفیرکی طلبی

لندن: شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کئے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے برطانیہ نے یہاں مامور شمالی کوریا کے سفیر کو طلب کیا ہے۔ برطانیہ کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا’ ہم نے سفیر کے توسط سے شمالی کوریا سے سخت لہجہ میں پیغام دیا ہے کہ وہ اشتعال انگیز کارروائی کو روکے تاکہ بین الاقوامی امن و سلامتی برقرار رہے۔
وہ اس سمت میں سنجیدگی سے غور کرے اور ٹھوس اقدام کو ترجیح دے۔ اس کے اس طرح کے میزائل تجربات سے اسکے شہریوں کی سلامتی بھی خطرے میں پڑجائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربہ کو اپنی حفاظت کے لئے اہم بتاتے ہوئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کو خارج کردیا تھا۔
اقوام متحدہ میں جمہوریہ کوریا کے سفیر ہان تائی سونگ سے ترک اسلحہ پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے کئے گئے مختلف میزائل تجربات اپنے اقتدار اعلیٰ کو بچانے اور اپنے لوگوں کی سلامتی کے لئے لازمی اقدام ہیں۔ وزارت کی ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریائی سفیر سے کہا گیا ہے کہ وہ اس اہم پیغام کو سنجیدگی کے ساتھ اپنی سرکار تک پہنچائیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uk summons north korean ambassador in protest over missile launch in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply