برطانیہ کی وزیر اعظم نے شام پر حملے کے پیش نظر آبدوزوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا

لندن: برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مئے نے برطانوی آبدوزوں کو حکم دیا ہے کہ وہ شامی فوج کے خلاف کارروائیکے لیے جو جمعرات کی شب میں کسی وقت بھی ہو سکتی ہے، تیاری میں شام کو میزائل رینج کی حد میں لینے کے لیے آگے بڑھ جائیں ۔
محترمہ مئے ابھی یہ فیصلہ نہیں کر سکی ہیںکہ اگر امریکہ اور فرانس نے کیمیائی حملے کے جواب میں کارروائی کرنے کے لیے حملہ کیا تو کیا برطانیہ بھی اس حملہ مین شامل ہوگا یا نہیں۔
لیکن وہ چاہتی ہیں کہ برطانیہ فوری کارروائی کرنے کی پوزیشن میںرہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق برطانیہ آ بدوزوں سے شام میں کسی بھی فوجی ہدف کے خلاف ٹام ہاک کروز میزائل مارنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہاہے۔
محترمہ مئے نے کیمیائی حملہ کی جوابی کاروائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کے لیے کابینہ کا اجلاس بلایا ہے۔ لیکن یہ کہا جا رہا ہےکہ برطانیہ پارلیمانی منظوری حاصل کرنےسے پہلے ہی شام کے خلاف فوجی کارروائی میں شامل ہو سکتا ہے۔

Title: uk reportedly orders subs towards syria for possible missile strikes | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply