لندن میں حاملہ خاتون پیٹ میں تیر گھسنے سے ہلاک ،مگر بچہ زندہ سلامت نکال لیاگیا

لندن: یہاں ایک ہند نژادحاملہ خاتون35سالہ دیوی انمتھالیگاڈو تیر کمان سے کیے گئے ایک حملہ میں اس وقت ہلاک ہو گئی جب تیر کراسبو سے نکل کر اس کا پیٹ چیر گیا۔ اسے فوراً اسپتل لے جایا گیا جہاں سیزیرین کے بعد اس کے بچے کو بچا لیا گیا۔

موصول رپورٹ کے مطابق پیر کی شب دیوی انمتھالیگاڈوپر مشرقی لندن کے ایلفورڈ علاقہ میں تیر سے حملہ کیا گیا ۔اسے شدید زخمی حالت میں ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بہت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہوسکی لیکن طبی عملہ نے آپریشن کر کے اس کے بچے کو اس کی کوکھ سےزندہ سلامت نکال لیا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولس نے50سالہ رامنوجے انمتھالیگاڈو کو جو اس کا ا س کے سابق شوہر بتایا جاتا ہے گرفتار کر لیا۔ یہ خاتون سات سال قبل امتیاز احمد نام کے ایک مسلم شخص سے شادی اور قبول اسلام کے بعد مقامی طور پر ثنا محمد نا م سے معروف تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uk pregnant indian dies as arrow pierces her abdomen baby safe in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment