میری مسجد میں آؤ پروگرام کے تحت وزیر اعظم تھریسا مئے لندن کی میڈن ہیڈ مسجد پہنچیں

لندن: وزیر اعظم برطانیہ تھریسا مئے لندن کی میڈن ہیڈ مسجد میں گئیں اور کہا کہ اسلام امن و آتی اور محبت و اخوت کا درس دیتا ہے۔ یو کے مین ہر مذہب و نسل کے لوگ رہتے ہیں۔ان سب کو برطانوی معاشرے کا مثبت کردار بنانا چاہیے۔
وزیر اعظم کی مسجد میں آمد ”میری مسجد میں آو“ کے عنوان سے چلائے جانے والے اس پروگرام کے تحت ہے جو اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے کے لیے 200سے زائد مساجد کے دروازے ہر مذہب کے پیروکاروں کے لیے کھولنے کے حوالے سے چلایا جارہا ہے۔
تھریسا نے مسلم علماءکے ذریعہ کیے گئے اس مستحسن اقدام کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے علماءکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مسجد آکر اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملا ہے۔
اور تمام مذاہب کو لوگوں کو مسجد میں مدعو کرنا ایک مثبت اقدام ہے۔مسجد میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے اسلامی کتب کا سرسری مطالعہ بھی کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uk pm visits masjid says islam preaches peace in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply