ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف دستخطی مہم، 10لاکھ سے زائدافراد نے دستخط کیے

لندن: برطانیہ میں ایک ملین سے زائد لوگوں نے اس عرضداشت پر دستخط کیے جس میں یو کے حکومت سے پر زور اپیل کی گئی ہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دورہ برطانیہ اور ملکہ ایلزبتھ سے ملاقات کرنے کا دعوت نامہ واپس لے لیا جائے۔
یوں توطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کے دورہ امریکہ سے کئی مہینے پہلے یعنی نومبر میں ہی یہ دستخطی مہم شروع کی گئی تھی لیکن تین مہینے کے لیے سات مسلم ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے ٹرمپ کے اعلان کے بعد اس مہم نے زور پکڑ لیا۔ اگر دستخط کرنے والوںکی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کر جاتی ہے تو ممبران پارلیمنٹ اس پر بحث کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کو اپنے دورہ امریکہ کے دوران مئے نے ٹرمپ کو برطانیہ آنے کی دعوت دی تھی۔اور ٹرمپ نے اس سال کے اواخر میں برطانیہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

Title: uk petition to halt trumps visit gains over one million signatures | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply