برطانیہ کا فی الحال یوروپی یونین سے باہر ہونے کا امکان نہیں

لندن: برطانیہ میں وزیر اعظم تھریسا مئے کے گروپ میں اتفاق نہیں ہونے کی وجہ سے برطانیہ کے اگلے چھ ماہ تک یوروپی یونین سے باہر نکلنے کا امکان نہیں ہے۔ حکومت برطانیہ کی ایک دستاویز افشا ہو ئی ہے جس کی نقل الحال بی بی سی اور ٹائمس کی تحویل میں ہے۔
اس دستاویز سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ برطانوی حکومت کے اندر اتفاق رائے نہیں ہوپایا ہے اس لئے یوروپی یونین سے باہر ہونے کی اسکیم چھ ماہ کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔
اس دستاویز کو ایک مشیر کی مدد سے تیار کرایا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سرکار ی محکمہ پانچ سو سے زیادہ بریکزٹ سے متعلق منصوبوں پر کام کررہاہے اور اس کے لئے تیس ہزار اضافی انتظامی افسران کی ضرورت پڑے گی۔
بی بی سی اور دی ٹائمس نے آج کہا کہ بریکزٹ اپ ڈیٹ کے نام سے موصول دستاویز میں محترمہ تھریسا کے کام کرنے کے طریقے اور فیصلوں کی نکتہ چینی کی گئی ہے ۰۔ انہوں نے کہاکہ یہ کوئی سرکاری رپورٹ نہیں ہے اس لئے اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uk government has no overall plan for brexit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply