برطانیہ کی سکھ برادری میں خوشی کی لہر، برطانوی پارلیمنٹ میں سکھوں کی نمائندگی کے لیے ایک سکھ خاتون بھی پہنچیں

لندن: برطانیہ کے وسط مدتی پارلیمانی انتخابات کے بعد برطانیہ کی سکھ برادری اس وقت خوشی سے جھوم اٹھی جب ایک بار پھر برطانوی پارلیمنٹ میں ان کی بھی نمائندگی کے لیے ایک نہیں بلکہ دو سکھ جیت کر پہنچ گئے۔یوں تو برطانوی پارلیمنٹ میں دس ہند نژاد باشندوں کی موجودگی سے ہندوستانیوں کی نمائندگی پہلے ہی سے تھی لیکن ان دو سکھوں کے جیت جانے سے ہاؤس آف کامنز میں ہندوستانیوںکی تعداد بڑھ کر 12ہو گئی۔
خاص بات یہ ہے کہ ان دو سکھوں میں سے ایک پریت کور گل بھی ہیں جنہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں سکھوں کی نمائندگی کرنے والی پہلی سکھ خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ پارلیمنٹ میں پہنچنے والے دوسرے سکھ تن من جیت سنگھ دھیسی ہیں۔ ان 12ہند نژاد ممبران پارلیمنٹ میں7لیبر پارٹی سے اور پانچ کنزر ویٹیو پارٹی کے امیدوار کے طور پر جیتے ہیں۔تحلیل پارلیمنٹ میں ہندوستانیوں کی نمائندگی کرنے والے تمام دس ممبران پارلیمنٹ فاتح قرار دیے گئے ۔
جبکہ دو سکھوں نے پارلیمنٹ میں داخلہ پاکر ہندوستانی موجودگی مین ہی اضافہ نہیں کیا بلکہ پوری سکھ برادری کو سر فکر سے بلند کر دیا۔یہ دونوں لیبر پارٹی کے امیدوار تھے۔انتخابات میں تقریباً50ہندوستانی امیدوار تھے۔یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ سکھوں کی برطانوی پارلیمنٹ میںنمائندگی ہوئی ہو ۔ اس سے پہلے پرمجیت ڈھنڈا اور پیارا سنگھ کابرا برطانوی پارلیمنٹ میں سکھ برادری کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uk election 2 sikh mps add to record indian set in house of commons in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply