یو کے پارلیمانی انتخابات میں12پاکستانی نژاد امیدوار بھی جیتے

لندن: یہاں برطانوی پارلیمنٹ کے انتخابات میں کئی پاکستانی نژاد امیدوار بھی لبرل اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے طور پر انتخابی دنگل میں تھے۔ ان میں سے ابھی تک کے نتائج کے مطابق 12امیدوار جیت گئے ہیں۔
ان میں فیصل رشید لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر وارنگٹن ساؤتھ سے،مانچسٹر گورٹن سے افضل خان،بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبر پارٹی کے عمران حسین،بریڈ فورڈ ویسٹ سے ناز شاہ ،بولٹن سے لیبر پارٹی سے یاسمین قریشی،خالد محمود،برمنگھم لیڈی ووڈ سے دوبارہ منتخب ہونے والی پاک مقبوضہ کشمیر کی لیبر پارٹی امیدوار شبانہ محمود،لیبر پارٹی سے ہی روسینا علین خان ٹوٹنگ سے، کنزرویٹیو پارٹی کے ساجد جاوید ، کنزرویٹیو پارٹی سے ہی رحمٰن چشتی گیلینگھام سے،نصرت غنی، اورلیبر پارٹی سے محمد یٰسین بیڈ فورڈ سے جیتے ہیں۔دریں اثنا اسکاٹش نیشنل پارٹی کی امیدوار تسمینہ شیخ جن کے والد پاکستانی نژاد ہیں، انتخابات میں ہار گئیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uk election 12 pak origin candidates also win in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply