دہشت گردی کے الزام میں برطانیہ میں مزید کئی بچے و خواتین گرفتار

لندن: برطانوی پولس نے گذشتہ سال دہشت گردی کے الزام میں متعدد بچوں کو گرفتار کیا ہے اور گرفتار خواتین کی تعداد میں بھی خاصہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔وزارت داخلہ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18سال سے کم عمر کے16 بچے 2015میں دہشت گردی کے حوالے سے گرفتار کیے گئے جو کہ اس سے ایک سال پہلے گرفتار کیے گئے بچوں کی تعدادسے دس زائد ہیں۔
اورکے ریکارڈ کے مطابق ایک سال کے دوران گرفتار کیے جانے والوں کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔دریں اثنا دہشت گردانہ کارروائیوں کے شبہ میں 45خواتین گرفتار کی گئی ہیں۔جو کہ پچھلے سال کی نسبت 15فیصد اضافہ ہے۔مجموعی طور پر دہشت گردی کے معاملات میں 280گرفتاریاں کی جا چکی ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uk detains more children women on terror charges in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply