برطانیہ نے ہندوستان کے ساتھ آزاد تجارت کی وکالت کی

نئی دہلی: یورپی یونین سے باہر آنے کی تیاری کرنے والے برطانیہ نے ہندوستان کے ساتھ آزاد تجارت سمجھوتہ کرنے کی زبردست وکالت کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے دونوں ممالک کو خوب فائدہ ہوگا۔
برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ بورس جانسن کا یہ بیان وزیر اعظم ٹریسا مے کے اس بیان کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین کے بازار سے باہر آئے گا اور وہ ہندوستان کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کیلئے بات چیت کر رہا ہے۔ مسٹر جانسن نے کہا کہ یورپی یونین واحد بازار کی وجہ سے اضافہ کو تھامے ہوئے ہے اس لئے برطانیہ اس گروہ سے باہر آنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہم دو طرفہ طور پر بہتر کاروبار کر سکتے ہیں“۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ہندوستان میں اربوں ڈالر کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر جانسن نے کہا کہ برطانوی بینکاروں، وکلاء ، انجینئرز اور دیگر پیشہ ور افراد کے لئے زبردست مواقع موجود ہیں۔ ہمیں ہندوستان کے ساتھ اعلی ٹیکنالوجی اشتراک کرنے کے سلسلے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔ یہ آزاد تجارت کے معاہدے کا صحیح وقت ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uk champions possible free trade deal with india boris johnson in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply