متحدہ عرب امارات یمن میں فوجی تعداد میں کمی کرے گا

دوبئی: متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ جنگ زدہ یمن میں”فوج اول“ حکمت عملی سے ”اولیں امن“ منصوبہ کی جانب مڑتے ہوئے اس ملک میں اپنی فوجوں کی دوبارہ تعیناتی اور فوج کی تعداد میں کمی لا رہا ہے ۔

متحدہ عرب امارات ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ صدر عبد الرابو منصور ہادی کی حکومت کی حمایت میں2015میں یمن میں فوجی مداخلت کرنے والے سعودی قیادت والے اتحاد کا ایک کلیدی شراکت دار ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ایک سینیئر اہلکار نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی درخواست کے ساتھ بتایا کہ بحر احمر کے شہر حدیدہ میں فوج کی نفری میں کمی کرنے کے اسٹریٹجک اسباب ہیں اور ملک کے دیگر حصوں میں اس کا سبب جنگی حکمت عملی کا جزو ہے۔

تاہم اس اہلکار نے یہ کہتے ہوئے کہ فوج کی نئی تعیناتی کے حوالے سے ایک سال سے زائد عرصہ سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے حکومت یمن اور سعودی قیادت والے اتحاد کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے قول و قرار کا اعادہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ واقعتاً یہ آخری لمحات کا فیصلہ نہیں ہے ۔بلکہ اندرون اتحاد ایک عمل کا جزو ہے جس پر ہمارے اتحادیوں سعودیوں سے بہت گہرائی و گیرائی سے تبادلہ ہوتا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uae to cut troops in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.