یو اے ای سعودی عرب ریل رابطہ2021تک شروع ہوجائے گا

دوبئی: متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان فضائی، بحری اور خشکی( سڑک) رابطہ کے بعد ریل رابطہ بھی جلد متوقع ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ تین برسوں میں یہ پراجکٹ پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کی زمینی و بحری نقل و حمل کی وفاقی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ سالم الخطیری نے دوبئی میںایک کانفرنس میں کہا کہ دسمبر2021کے اواخر تک ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان ریل رابطہ بھی شروع ہو جائے گا۔
چھ خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے والا 2100کلومیٹر طویل مسافر و مال نیٹ ورک اپنی ڈیڈ لائن سےکم ا زکم تین سال پیچھے چلا گیا۔ کیونکہ متحدہ عرب امارات نے 2016میں اپنے حصہ کی تعمیر معطل کر دی تھی جبکہ عمان نے کہاکہ وہ اپنے ڈومستک نیٹ ورک بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
خطہ کے کئی پراجکٹس فی الحال روک دیے گئے ہیںکیونکہ تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوجانے اور بجٹ خسارے میں اضافہ کے باعث مالی دشواریوں سے دوچار ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uae saudi train to launch by end of 2021 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply