عرب امارات نے امریکی انٹیلی جنس کے الزامات خارج کر دیے

دوبئی:متحدہ عرب امارات نے امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کو خارج کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے قطر کی سرکاری نیوز اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کو ہیک کر کے کچھ ایسے جھوٹے بیانات قطر کے امیر سے منسوب کر کے جاری کیے تھے جس سے علاقائی بحران پیدا ہو گیا ۔متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے وزیر انور گارگاش نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پیغامات کی اشاعت میں ان کے ملک کے ملوث ہونے کی خبریں ‘سچ نہیں’ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ خبریں بھی غلط ہیں کہ متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ریاستوں نے فیفا سے ایک خط میں کہا ہے کہ قطر سے 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی جائے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اتوار کے ایڈیشن میں امریکی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مئی کے اواخر میں متحدہ عرب امارات نے قطری سائٹس ہیک کرکے قطر کے امیر کی جانب سے اشتعال انگیز بیان جاری کیا تھا ۔ جس کے کچھ دن بعد ہی ایسی اتھل پتھل مچی کہ خود متحدہ عرب امارات سمیت چار عرب ممالک نے قطر کا بائیکاٹ کردیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uae rejects accusations it hacked qatari websites in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply