قطر سے سفارتی کشید گی مزید نہ بڑھانے کے لیے عرب امارات کی فوج کوہدایت

دوبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پڑوسی ملک قطر کے ساتھ جاری سفارتی بحران اور کشیدگی کو مزید بڑھاوا نہ دیں۔
ابو ظبی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضائیہ کے بریگیڈیر جنرل ہلال سعد القبیسی نے کہا کہ امتحدہ عرب امارات کے فوجی طیارے قطری جنگی جہازوں سے ٹکراؤ سے خود کو بچانے کے لیے متبادل راستے سے سعودی عرب پرواز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان معاملات میں بین الاقوامی قوانین کافی اہمیت کے حامل ہیں ۔
ٹکراؤ اور روکنا کافی خطرناک معاملہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے قومی اور دیگرطیارے بلا لحاظ قومیت تمام مسافروں کے تحفظ کی خاطر شہری ہوابازی اتھارٹی کے قوانین کی پابندی کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uae military instructed not to escalate row with qatar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply